Friday, 31 July 2026

خدا کے حکم سے مٹی کے پیکر بول اٹھے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


خدا کے حکم سے مٹی کے پیکر بول اٹھے ہیں

نبیﷺ کے لمس سے بے جان پتھر بول اٹھے ہیں

ہے ان کی رحمۃ اللعالمینی کا یقیں شاید

کہ مداحِ رُسل کافر بھی اکثر بول اٹھے ہیں

محمد مصطفیٰﷺ ہیں خود ہمارے رہنما، ربی

خدا کے سامنے سارے پیمبر بول اٹھے ہیں

جہاں پر وِردِ نعتِ سرورؐ کونینﷺ ہوتا ہے

مہک اٹھتے ہیں وہ دربار، وہ گھر بول اٹھے ہیں

محمدﷺ کے غلاموں کی کبھی ہستی نہیں مٹتی

وہ اپنی قبر کے اندر بھی رہ کر بول اٹھے ہیں


سنجے مشرا شوق

سنجے مصرا شوق

No comments:

Post a Comment