Thursday, 16 July 2026

تمام شہر میں ہر سمت یوں اجالا ہے

 تمام شہر میں ہر سمت یوں اُجالا ہے

کہ جیسے رات کا اب بھید کُھلنے والا ہے

ہماری آنکھ سے اوجھل رہا جو سچ صدیوں

اسے زمیں نے برابر اُگل نِکالا ہے

میاں تمہاری طرف ہے فساد دولت کا

ہمارے ہاں تو لڑائی کی جڑ نِوالہ ہے

وگرنہ موت میں اتنی کشش نہیں ہوتی

کہ داغِ زیست نے کتنوں کو مار ڈالا ہے

سوالِ فِکر کہ میں ہوں یا میں نہیں ہوں اب

مِرے وجود کا اک مُستند حوالہ ہے


واعظہ رفیق

No comments:

Post a Comment