عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
گناہوں سے ہمیں اب تو بچانا یا رسول اللہﷺ
ہدایت کا ہمیں رستہ دکھانا یا رسول اللہﷺ
کدھر جائیں سوا تیرے یہاں کوئی نہیں اپنا
سہارا آپ ہیں اپنا بنانا یا رسول اللہﷺ
زمانہ جھڑکیاں دیتا رہا ہم کو زمانے میں
شفاعت کا ہمیں دامن تھمانا یا رسول اللہﷺ
ہزاروں عیب ہیں ہم خاکساروں میں نبی آقاﷺ
بروزِے حشر پردے میں چھپانا یا رسول اللہﷺ
زہے قسمت مدینے کا مسافر ہم بنیں آقاﷺ
درِ اقدس پہ ہم کو بھی بلانا یا رسول اللہﷺ
لگی ہے تشنگی ایسی بجھا سکتے نہیں دریا
ہمیں وہ جام ہاتھوں سے پلانا یا رسول اللہﷺ
مجھے بھی موت آئے بس درِ آقاؐ کہے انجم
مجھے بھی پاس قدموں میں سُلانا یا رسول اللہﷺ
سفر ندیم انجم زہری
No comments:
Post a Comment