عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
مرحبا صل علیٰ فخر امم وہ شاہ دیںﷺ
جن کے در کی خاک سے روشن ہے عالم کی جبیں
اے خوشا شمس الضحیٰ بدرالدجیٰ صدر العلیٰ
حضرت آدم کی پیشانی کے نور اولیں
دی شب معراج وہ رفعت انہیں اللہ نے
آپ کے قدموں کے نیچے آ گیا عرش بریں
کر دی ہر نعمت خدا نے ذات اقدس پر تمام
کیا کسی سے ہوں رقم اوصاف ختم المرسلیںﷺ
لو نہ دے گی تیرہ دل میں کوئی شمع لا الٰہ
ہو نہ جب تک سوز عشق مصطفیٰﷺ بھی بالیقیں
جس کی گردن میں نہیں طوق غلامی رسول
لاکھ سر مارے کبھی مومن وہ ہو سکتا نہیں
میں مِری اولاد میرے باپ ماں تم پر نثار
اے مرے مزملﷺ و مدثر و حبل المتیںﷺ
برق عاصی پر کرم کی اک نظر فرمائیے
یا شفیع المذنبیں یا رحمتہ للعالمیںﷺ
ڈاکٹر طلحہ رضوی برق دانا پوری
No comments:
Post a Comment