Monday, 27 July 2026

پھول بہت مہنگے ہو گئے ہیں

 پھُول بہت مہنگے ہو گئے ہیں 

تم پھُول خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے 

یہ بھی پتہ ہے کہ تم میں پھُول چُرانے کا پتہ نہیں

تم تو پتا ہِلے تو ڈر جاتے ہو 

لیکن تم نے اپنے سر پر قبرستان اُٹھا رکھا ہے

جس کے بھار سے تمہاری گردن ٹُوٹ رہی ہے

پھُول ڈالے بنا تم اُس قبرستان کو کیسے دریا بُرد کرو گے؟ 

گھاس میں اُگے خودرو دو چار پِیلے پھُول توڑو

اور اپنے قبرستان پر رکھ کر 

اُس دریا تک جیسے تیسے جاؤ

جس کے پانیوں میں اُسے بہا لے جانے کا دم خم اب بھی باقی ہو

اور جب تمہارا قبرستان 

تمہاری نظروں سے اوجھل ہو جائے 

تو خُود سے وعدہ کرنا 

کہ باقی عُمر آسمان تلے 

ننگے سر رہو گے


ہمراز احسن

No comments:

Post a Comment