Sunday, 5 July 2026

ہے علم بشر کتنا سرکار کے بارے میں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہے علمِ بشر کتنا سرکارﷺ کے بارے میں

ہم لوگ کہیں گے کیا، سرکارؐ کے بارے میں

اے شوق سخن گوئی! ہے شرط ادب اول

کچھ کھیل نہیں کہنا، سرکارؐ کے بارے میں

پیکر ہے تو بے سایہ، ٹپکا ہے تو بے جسمی

کیا کیا ہوا دھوکا، سرکارؐ کے بارے میں

جب عرش پہ پہنچے ہیں، نعلین سمیت آقاؐ

جبرئیلؑ نے تب سوچا سرکارؐ کے بارے میں

سرکارﷺ بشر ہیں تو مثلِ بشر کیا ہے

اتنا کوئی سمجھا سرکارؐ کے بارے میں

اوج اپنا سخن کتنا خود لوح و قلم گُم ہیں

آسان نہیں لکھنا، سرکارؐ کے بارے میں


اوج یعقوبی

No comments:

Post a Comment