Friday, 3 July 2026

کہیں پہ دھوپ کہیں پر ہیں سائبان بہت

 کہیں پہ دُھوپ کہیں پر ہیں سائبان بہت

قدم قدم پہ ہیں دنیا میں امتحان بہت

مجھے سپرد تو لوگوں نے کر دیا اس کے

مگر عزیز ہے قاتل کو میری جان بہت

اگر یہ چاہے تو اک پل میں انقلاب آئے

ہماری قوم میں ایسے ہیں نوجوان بہت

مگر دراڑ نہ آنے دی میں نے رشتے میں

بھرے ہیں لوگوں نے ویسے تو میرے کان بہت

یہ دُکھ ہے اس کو نہ شبنم فشانیاں سمجھو

زمیں کے حال پہ رویا ہے آسمان بہت


آتش رضا 

No comments:

Post a Comment