عارفانہ کلام نعتیہ کلام
نبیؐ کا نام لکھوں، نور کی کرن پھوٹے
میں نعتِ پاک کہوں، نور کی کِرن پھوٹے
کبھی دعاؤں کا اتنا مقام ہو جائے
کہ عرضِ حال کروں، نور کی کرن پھوٹے
نبیؐ کے ذکر پہ شب روشنی سے بھر جائے
خدا گواہ، کہ یوں نور کی کرن پھوٹے
میں خاک ہوں، مگر اتنا مقام تو ہے مِرا
جب ان کی سمت بڑھوں، نور کی کرن پھوٹے
وہ آفتابِ ہدایت، کہ جس کے دم سے ودود
ملے دلوں کو سکوں، نور کی کرن پھوٹے
فیصل ودود
No comments:
Post a Comment