عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
کہتی ہے یہ ساری خلقت مصطفیٰﷺ
آپﷺ ہیں شانِ امامت مصطفیٰﷺ
اب نہیں آئے گا کوئی بھی نبیؑ
ختم ہے تم پر نبوّت مصطفیٰﷺ
ناز کرتی ہے خدا کے فضل سے
آپ پر ساری فضلیت مصطفیٰﷺ
ہے تمنا دیکھ لوں ابھی
آپ کی نُورانی تربت مصطفیٰﷺ
آپﷺ کی مدحت سرائی کے طفیل
مل رہی ہے مجھ کو عزت مصطفیٰﷺ
آپﷺ کا در ہے غلاموں کے لیے
بالیقیں جنت کی جنت مصطفیٰﷺ
دیں کی خاطر آپ کے فرزند نے
پی لیا جام شہادت مصطفیٰﷺ
جنت الفردوس میں جائے گا وہ
جس کی لے لیں گے ضمانت مصطفیٰﷺ
ہے تمنا بس یہی جاوید کی
آپﷺ کی کر لوں زیارت مصطفیٰﷺ
محمد جاوید وارثی
No comments:
Post a Comment