Saturday 25 November 2023

لبوں پر اب غم دل کو کبھی سجتا نہیں دیکھا

لبوں پر اب غمِ دل کو کبھی سجتا نہیں دیکھا

رہا یہ درد میرا ہی کہیں بٹتا نہیں دیکھا

مِری پلکوں نے پایا ہے ہنر گوہر چھپانے کا

کسی نے آنکھ سے موتی مِری گِرتا نہیں دیکھا

سبب اپنی انا کے کچھ کہے بِن مر ہی جاتے ہیں

کوئی اب ضبطِ اُلفت میں مگر مرتا نہی دیکھا

بڑے اسرار ہیں انسان میں گر کھوج کر دیکھیں

ادھر اس دورِ حاضر میں کوئی سادا نہیں دیکھا

نہیں ہے تاب سننے کی جو سُنتے ہیں وہ جلتے ہیں

پڑا شہتیر آنکھوں کا کبھی نکلا نہیں دیکھا

یہاں دعویٰ مسیحائی کا ہے ہر اک بشر کو پر

کسی کی آگ میں دُوجا کوئی جلتا نہیں دیکھا

حسیں ہے زیست اب ہم بھی گزاریں گے یہاں ہنس کر

الم تا دیر دنیا میں کبھی رُکتا نہیں دیکھا

ذخیرہ لے کے خواہش کا یہیں ہم بیٹھ جائیں گے

مرصّع تخت ہو طاؤس سے زہرہ نہیں دیکھا


زہرہ مغل

No comments:

Post a Comment