عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
جسے آقائے دو عالمﷺ سے محبت نہ ہوئی
ذات اس شخص کی پھر لائق عزت نہ ہوئی
قربت شاہ مدینہﷺ کا جو طالب نہ ہوا
اسے حاصل کبھی اللّه کی قُربت نہ ہوئی
جس طرح شاہ دو عالمؐ کی ہوئی ہے رفتار
ایسی تو بلبل سدرہ کی بھی سُرعت نہ ہوئی
جتنی اعلیٰ ہوئی محبوبﷺ خدا کی اُمت
اتنی ممتاز کوئی دوسری اُمت نہ ہوئی
سوچتا ہوں میں یہ مُدت سے مدینہ جاؤں
یا نبیؐ آج تلک پوری یہ حسرت نہ ہوئی
مرحبا، مرحبا، مخلوقِ خدا کی خاطر
ذاتِ سرکارؐ سے بڑھ کر کوئی نعمت نہ ہوئی
انؐ کے عُشّاق کی نظروں میں، زمانے والو
عشقِ سرکارؐ سے بڑھ کر کوئی دولت نہ ہوئی
ذکر سرکار مدینہﷺ سے رہا جو غافل
ایسے انسان کو راحت کبھی راحت نہ ہوئی
راحت انجم
No comments:
Post a Comment