عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
تازگی چھا گئی جب لکھی نعت ہے
زندگی مل گئی جب پڑھی نعت ہے
نُور ہی نُور ہے اب فضا در فضا
پھر میں کیوں نہ کہوں روشنی نعت ہے
لوحِ آفاق پر حرفِ آخر وہی
صبحِ تازہ کے جیسی سجی نعت ہے
کیف پرور ہے ذکر نبیﷺ کس قدر
دل کشا ہے نظر، دیدنی نعت ہے
اس لیے زین ہے آج مِدحت سرا
بزمِ عُشّاق میں لازمی نعت ہے
عبدالرؤف زین
No comments:
Post a Comment