Monday, 13 November 2023

سکون قلب ہو آنکھوں کی ٹھنڈک روشنی ہو تم

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سکونِ قلب ہو آنکھوں کی ٹھنڈک روشنی ہو تمﷺ

شفیع المذنبیںﷺ ہو، نازشِ پیغمبرى ہو تمؐ

تلاشِ نقشِ پا میں زندگی لو وقف کرتے ہیں

طلب ہو مدعا ہو انحصارِ بندگی ہو تمؐ

معطر زندگی میری ہے بس نامِ محمدﷺ سے

تصور ہو، تخیل ہو، نشاطِ دائمی ہو تمؐ

طلب نے دید کی بُلوا لیا عرشِ معلیٰ پر

ہو تمہی عشق کی عظمت متاعِ عاشقی ہو تمؐ

کسى کو کیا بتائیں ہم بس عرضِ مختصر یہ ہے

ہمارى زندگى ہو،۔ آبروئے زندگى ہو تمؐ

صدف تو اب تلک وہم و گماں کی کیفیت میں ہے

سراپا نور کا پیکر ہو پھر بھی آدمی ہو تمؐ


صبیحہ صدف

No comments:

Post a Comment