Tuesday 14 November 2023

کہاں کھڑے ہیں کہاں ہونا چاہیے تھا ہمیں

 کہاں کھڑے ہیں کہاں ہونا چاہیے تھا ہمیں

یہ نا رسائی کا دُکھ تو نا چاہیے تھا ہمیں

سمیٹ بھی چُکے تعبیریں خوابگاہوں سے وہ

ہم اب یہ سوچتے ہیں سونا چاہیے تھا ہمیں

پہنچ گیا ہے جبیں پر یہ بے نوائی کا داغ

تھا دل میں جب تو اسے دھونا چاہیے تھا ہمیں

یہ بے کرانیاں کون و مکاں کی کس کے لیے

مِرے کریم! بس اک کونا چاہیے تھا ہمیں

سخی کی سادہ دلی اور بے بسی دیکھو

عطا کیا ہے وہ سب جو نا چاہیے تھا ہمیں

دلوں کو مُردہ کیا ارتقاء کے چکر میں

دیارِ قہقہ میں رونا چاہیے تھا ہمیں


عادل گوہر

No comments:

Post a Comment