Saturday 18 November 2023

اس کا دل ہوتا زمانے میں کبھی شاد نہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اس کا دل ہوتا زمانے میں کبھی شاد نہیں

جس کا دل یار کی الفت سے ہے آباد نہیں

جن کے سینے میں ہے محبوبؐ خدا کی الفت

وہ کبھی ہوتے زمانے میں ہیں برباد نہیں

جو نبیؐ نے ہے کہا کرتے ہیں دیوانے وہی

اپنی جانب سے وہ کچھ کرتے ہیں ایجاد نہیں

خیر و برکت سے بہت دور نظر آتے ہیں

جن کے گھر ہوتا ہے سرکارؐ کا میلاد نہیں

وہ زمانے میں نہیں لائقِ تعظیم کبھی

جس کے دل میں شہِؐ والا ہے تِری یاد نہیں

ان سے رکھیں تو بھلا کیسے توقع رکھیں

جو غریبوں کی کبھی کرتے ہیں امداد نہیں

بھیک سرکارؐ کی چوکھٹ سے جنہیں مل جائے

کرتے اوروں سے ہیں جاوید وہ فریاد نہیں


محمد جاوید وارثی

No comments:

Post a Comment