عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
ذکر سرکارﷺ کا، مولیٰ نے کھلایا ہے گُلاب
کیسے پھر ختم ہو اس گل کا کبھی حُسن و شباب؟
یا نبیﷺ! آپ کی گستاخی کرے ہے جو بھی
اس پہ نازل ہو خداوند تعالیٰ کا عذاب
آپﷺ نے رحمت عالمﷺ کا لقب پایا ہے
ہر طرف برسا حضورﷺ آپ کی رحمت کا سحاب
دست قدرت کا ہے شہکار حضورﷺ آپ کی ذات
آپﷺ کا کوئی دو عالم میں بھلا کیا ہو جواب
شرم سے ماہ فلک نے ہے چھپایا چہرہ
میرے سرکارﷺ نے کیا رخ سے ہٹایا ہے نقاب؟
پھیر لیتا ہے جو منہ شاہ دنیٰﷺ کے در سے
کیوں نہ در در وہ پھرے کیوں نہ ہو وہ خانہ خراب؟
نعت گوئی کے ذریعے سے کماؤ نیکی
نعت کہنا، شہ کونینﷺ کی، ہے کار ثواب
یہ گنہ گار ہے، بد کار ہے، ناکارہ ہے
لاج رکھ لیجے گا راحت کی شہاؐ! روز حساب
راحت انجم
No comments:
Post a Comment