عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
نہیں ہے یوں بھی اے میرے آقا کہ پیاس مجھ کو لگی نہیں ہے
تمہی پلاؤ گے روز محشر اسی لیے میں نے پی نہیں ہے
تمہاری نظروں کے جام پینے میں مر کے پہنچا یہاں تلک ہوں
ذرا تو ٹھہرو لحد میں آقاﷺ کہ پیاس اب تک بجھی نہیں ہے
کرم ہے ہم پر خدا کا کیسا کہ ہم کو اُمت مییں ایسی بھیجا
اُمم میں خیر اُلامم ہے اُمت، نبیﷺ کے جیسا نبیؑ نہیں ہے
وہ جام جم ہو یا جام کوثر ملے گا سب کچھ نبیؐ کے در پر
وہاں سے چاہو جو مانگ لاؤ نبیؐ کے در پر کمی نہیں ہے
دیار خیر الانامﷺ ہے یہ،۔ ادب کا اعلیٰ مقام ہے یہ
ہے بے ادب وہ یہاں پہ کاشف نظر بھی جس کی جُھکی نہیں ہے
کاشف بریلوی
عدنان علی
No comments:
Post a Comment