عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
عشق بدرِ منیر ہو جاؤں
دو جہاں سے امیر ہو جاؤں
الفتِ شاہﷺ کا لبادہ پہن
میں بھی انؐ کی اسیر ہو جاؤں
اسوۂ مصطفیٰؐ پہ چل کر میں
خوب روشن ضمیر ہو جاؤں
عشق سرور الہیٰ دے ایسا
عاشقوں کی نظیر ہو جاؤں
جسم پر مَل کے گرد طیبہ کی
مثلِ اختر اثیر ہو جاؤں
عمر بھر کر کے مِدحت آقاؐ
حامدِ بے نظیر ہو جاؤں
دل میں شاہین ہے تمنا یہی
انؐ کے در کی فقیر ہو جاؤں
شاہین انجم امجدی
No comments:
Post a Comment