Friday, 17 November 2023

ہر بڑے سے بڑی ہے بڑائی تری

ہر بڑے سے بڑی ہے بڑائی تِری

عرش سے بھی پرے ہے رسائی تری

اس قدر رب نے عظمت بڑھائی تری

مدح خواں ہو گئی کُل خدائی تری

جب اُٹھے ہاتھ میرے دُعا کے لیے

میں نے مانگی خدا سے گدائی تری

زندگی پر تِرا رنگ چڑھنے لگا

جب سے تصویر دل میں بسائی تری

جب لحد میں فرشتوں نے پوچھے سوال

کام آئی بہت آشنائی تری

میں جو غم سے گِھرا یا کبھی خوش ہوا

مجھ کو ہر حال میں یاد آئی تری

تیرے یاور ہیں کاشف تِرے مصطفیٰؐ

کیوں غم دل سے ہو نہ رہائی تری


کاشف بریلوی

عدنان علی

No comments:

Post a Comment