عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
نورِ مجسم، فخرِ دو عالم صلی اللہ علیہ و سلم
آپؐ کے ہوتے کیوں ہو ہمیں غم صلی اللہ علیہ و سلم
دونوں جہاں کے آپؐ ہیں مالک، آپؐ کے جیسا کوئی نہیں
کہتے رہیں گے دار پہ بھی ہم، صلی اللہ علیہ و سلم
ہوتی ثنا ہے جب بھی نبیؐ کی نور کی بارش ہوتی ہے
کیوں نہ کریں پھر ان کی ثنا ہم، صلی اللہ علیہ و سلم
نصب کیا ہے دل کی زمیں پر آپؐ کی الفت کے صدقے
سب سے انوکھا پیارا پرچم، صلی اللہ علیہ و سلم
سب کو ملی ایمان کی دولت عظمت و عزت اور راحت
آئے ہیں جب رحمت عالم، صلی اللہ علیہ وسلم
سارے پیمبر جھوم کے بولیں مسجد اقصیٰ میں جاوید
افضل و اعلیٰ، اعظم و اکرم، صلی اللہ علیہ و سلم
محمد جاوید وارثی
No comments:
Post a Comment