Thursday, 16 November 2023

ہے امت رسول سے جنت بھری ہوئی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہے اُمتِ رسولﷺ سے جنت بھری ہوئی

جنت میں ہے رسولﷺ کی امت بھری ہوئی

معمور دل ہے یادِ شہِ مشرقینﷺ سے

اس گھر میں دو جہاں کی ہے دولت بھری ہوئی

میں افصح العربﷺ کا ثناء گو ہوں دوستو

کیوں کر نہ ہو سخن میں فصاحت بھری ہوئی

پاتے تھے لوگ خطبۂ احمدﷺ سے لذتیں

کیا بات بات میں تھی حلاوت بھری ہوئی

ہے قُدسیانِ خاص کو بھی آپؐ سے خلوص

دل میں ہے ہر ملک کے ارادت بھری ہوئی

آزاد پر بھی ہو نگہِ لطف یا رسولﷺ

ہے دل میں آرزوئے شفاعت بھری ہوئی


ابوالکلام آزاد

No comments:

Post a Comment