Thursday 16 November 2023

حقیقت میں وہ لطف زندگی پایا نہیں کرتے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


حقیقت میں وہ لطف زندگی پایا نہیں کرتے

جو یاد مصطفیٰؐ سے دل کو گرمایا نہیں کرتے

زبان پر شکوہِ رنج و الم، لایا نہیں کرتے

نبیؐ کے نام لیوا، غم سے گھبرایا نہیں کرتے

محمدﷺ مصطفیٰؐ کے باغ کہ پھول ایسے ہیں

یہ بے پانی کے تر رہتے ہیں، مُرجھایا نہیں کرتے

ندامت ساتھ لے کر حشر میں اے عاصیو جانا

سنا ہے شرم والوں کو وہ شرمایا نہیں کرتے

اگر ہو جذبہ صادق تو اکثر ہم نے دیکھا ہے

وہ خود تشریف لے آتے ہیں، تڑپایا نہیں کرتے

جو انؐ کے دامنِ رحمت سے وابستہ ہیں، اے حامد

کسی کے سامنے وہ ہاتھ پھیلایا نہیں کرتے


مرزا حامد لکھنوی

No comments:

Post a Comment