عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
جس سمت دیکھیے ہے عنایت رسولﷺ کی
سنگ و شجر پہ ہوتی ہے رحمت رسولؐ کی
بس رب ہی جانتا ہے حقیقت رسولؐ کی
کیسے بیان ہو بھلا عظمت رسولؐ کی
ہے منفرد سبھی سے رسالت رسولؐ کی
لازم ہے ہر نبیؑ پہ اطاعت رسولؐ کی
دل میں بسا کے رکھئے محبت رسولؐ کی
جنت میں لے کے جائےگی الفت رسولؐ کی
صدیق جس سے پا گئے خلوت رسولؐ کی
کیا خوب معنی خیز تھی ہجرت رسولؐ کی
چلتی ہے چرخ پر بھی حکومت رسولؐ کی
کرتے ہیں مہر و ماہ اطاعت رسولؐ کی
کرتا ہے چھوٹے منہ سے بڑی بات کیوں بھلا
کاشف، کہاں تُو اور کہاں مدحت رسولؐ کی
کاشف بریلوی
عدنان علی
No comments:
Post a Comment