Tuesday, 21 November 2023

ہم بھی اب لکھتے ہیں مدحت آپ کی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہم بھی اب لکھتے ہیں مدحت آپﷺ کی

جب سے حاصل ہے عنایت آپﷺ کی

یوں تو لفظوں میں بیاں ممکن نہیں

"سب سے اعلیٰ ہے نبوّت آپﷺ کی"

یہ عقیدہ ہے کہ ایماں کے لیے

شرطِ اوّل ہے محبت آپﷺ کی

کامیابی آپﷺ کے رستے میں ہے

اور واضح ہے شریعت آپﷺ کی

عشق کا دعویٰ اگر لب پر ہے تو

جسم پر لازم اطاعت آپﷺ کی

اپنی بداعمالیوں کا خوف ہے

رب ہمیں بخشے شفاعت آپﷺ کی

آپﷺ کی نسبت سے اونچا ہے کلام

فخرِ اسعد ہے یہ نسبت آپﷺ کی


اسعد لاہوری

No comments:

Post a Comment