عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
مجھ کو کچھ رنج نہیں ملتے ہیں حرمان نئے
نعت کی شکل میں مل جاتے ہیں درمان نئے
ایک اک لفظ میں قرآن کے پوشیدہ ہیں
یا نبی آپﷺ کی توصیف کے عنوان نئے
تلووں کے بوسے بھی لوں اور تکوں رخ ان کا
قلبِ جبریل میں ہیں دیکھیے ارمان نئے
وہ ہی کم بخت ہے تقدیر بھی پھوٹی اس کی
چاہتا ہے جو ہر اک دور میں قرآن نئے
مجھ پہ ہے کتنا کرم صدقۂ حسّانؓ ملا
صورتِ لفظ ہیں ملتے مجھے مرجان نئے
خارجی، رافضی اور فاسق و فاجر، نجدی
دیکھیے ہو گئے اس دور کے شیطان نئے
جتنے اعراب ہیں لفظوں پہ لگے نعتوں میں
ہیں مِری قبر کی خاطر کرن ایوان نئے
کرن زہرہ
No comments:
Post a Comment