عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
حق کا لب پر جاری ہونا جرأتِ ایمانی ہے
زندگی کی قدر کر لو، دوستو! یہ فانی ہے
آپﷺ کی ختمِ نبوت کا یقیں ایمان ہے
اور اس پر شک، شبہ کرنا ہی بے ایمانی ہے
آقا جی کے دشمنوں سے دوستی جائز نہیں
حکم رب کا ہے یہ واضح، اور بیاں قرآنی ہے
فیس بک پر بھیجتا ہے جو پیامِ دوستی
اس کی حالت جانے بِن تو، دوستی نادانی ہے
لکھے جو تحریر اکثر، ہی صحابہؓ کے خلاف
خوب سمجھو، دین کی خاطر عدوِ جانی ہے
قادیانی لوگ اکثر ڈالتے ہیں کچھ شکوک
اور حسیں اخلاق سے دھاوا، اصل شیطانی ہے
صاف اعلانِ مبیں ہے، ان فرینڈ کر دے مجھے
قادیانی جو بھی ہے، انجانا ہے، انجانی ہے
آج اسعد نے بہت ہی درد سے لکھا ہے سب
جانتا ہے ان کی خصلت کو، کہ یہ شیطانی ہے
اسعد لاہوری
No comments:
Post a Comment