عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
محمدﷺ نام لکھتی ہوں فضائیں جُھوم جاتی ہیں
پکاروں اپنے آقاﷺ کو صدائیں جھوم جاتی ہیں
میرے مدنی کی آمد پہ میں جب میلاد کرتی ہوں
صدا میلادﷺ کی سن کر صبائیں جھوم جاتی ہیں
میں جب صل علی پڑھ کر دعائيں رب سے کرتی ہوں
ندائیں رقص کرتی ہیں، دعائيں جھوم جاتی ہیں
ردا صل علی کی جب، میں اپنے سر پہ رکھتی ہوں
بہت ہی خوش گلو ہو کر ردائیں جھوم جاتی ہیں
میں عاصی ہوں مگر میری خطائیں بخشوائیں گے
عطائیں دیکھ کر انؐ کی، خطائیں جھوم جاتی ہیں
ہے آقاﷺ التجا میری، میرا مدفن ہو طیبہ میں
یہ میری التجا سن کر قضائیں جھوم جاتی ہیں
رفعت انجم
No comments:
Post a Comment