Tuesday, 14 November 2023

بحر و بر پر چھا گئی عظمت رسول اللہ کی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


بحر و بر پر چھا گئی عظمت رسول اللہؐ کی

مرحبا، یہ شان، یہ شوکت رسول اللہ کی

پیروی باطل کی اور مِدحت رسول اللہ کی

کیا منافق ہو گئی امت رسول اللہﷺ کی؟

اہلِ ایماں پر ستم کی انتہا کرنے کے بعد

کُفر نے تسلیم کی طاقت رسول اللہ کی

لہلہا اٹھیں عرب میں دینِ حق کی کھیتیاں

فضل ہے اللہ کا محنت رسول اللہ کی

بزمِ ہستی کے لیے شمعِ فروزاں بن گئے

جن صحابہ کو ملی قُربت رسول اللہ کی

اب مسلمانوں میں جانے کیوں نظر آتی نہیں

وہ حیا وہ شرم وہ غیرت رسول اللہ کی

آپؐ کا ظاہر حسیں ہے آپم کا باطن حسیں

آئینہ ہے جلوت و خلوت رسول اللہ کی

جس کا جی چاہے کسی رخ سے اٹھا کر دیکھ لے

کس قدر بے داغ ہے سیرت رسول اللہ کی

کیا کرے گا مال و زر لے کر حفیظِ میرٹھی

بخش دے یارب اسے اُلفت رسول اللہ کی


حفیظ میرٹھی

No comments:

Post a Comment