عارفانہ کلام نعتیہ کلام
نظر کرم میرے پہ بھی سرکارؐ کیجیے
اِس پار سے حضورؐ جی! اُس پار کیجیے
بیمار ہوں میں آپؐ کا سلطانِ دو جہاں
دیدار دیں غلام کو، کچھ پیار کیجیے
غم کے پہاڑ ٹوٹ گرے ہیں مِرے نبیؐ
غم کا مداوا آپﷺ ہی غمخوار کیجیے
حاصل نہیں غریب کو طیبہ کا گر سفر
آ جائیں میرے گھر پہ چمتکار کیجیے
ابرار ابہام
No comments:
Post a Comment