حمد باری تعالیٰ
زمیں کا مالک گگن کا مالک
وہی خلا کا، پوَن کا مالک
اسی کے دریا اسی کے چشمے
وہی ہے کوہ و دمن کا مالک
اسی کی کلیاں ہیں پھول اس کے
وہی ہے سارے چمن کا مالک
اسی نے پُتلے میں جان پھونکی
وہی ہے جسم و بدن کا مالک
اسی نے توفیق گفتگو دی
وہی ہے گُفت و سخن کا مالک
مرض وہی دے وہی شفا بھی
وہی گُھٹن کا پھبن کا مالک
بلند منصب جسے وہ بخشے
وہی ہے دار و رسن کا مالک
جو نام دو نذر چاہے اس کا
وہی زمان و زمن کا مالک
نذر فاطمی
No comments:
Post a Comment