عارفانہ کلام نعتیہ کلام
کون دل میں سما گیا ہے آج
دل سے آئی یہ اک صدا ہے آج
آج اشکوں سے تم وضو کر لو
ذکر محبوبﷺ کا مزا ہے آج
نام جنﷺ کا ہے باعثِ تسکیں
انؐ کی یادوں کا سلسلہ ہے آج
یادِ جاناں کی طلعتوں پہ نثار
صحن دل خوب پُر ضیا ہے آج
سب نے پایا انہیں سے عالم میں
فیض انؐ کا ہی بٹ رہا ہے آج
اب تو طیبہ کا اذن مل جائے
بہتی آنکھوں کی یہ صدا ہے آج
زار پھر رہ گیا ہے رو رو کر
قافلہ پھر چلا گیا ہے آج
عدنان حسن زار
No comments:
Post a Comment