عارفانہ کلام منقبت سلام مرثیہ بر امام حسینؑ
دنیا سمجھ سکے گی نہ رتبہ حسینؑ کا
افضل ہے کُل جہاں میں گھرانہ حسین کا
ہم کو یزیدِ وقت سے خطرہ نہیں کوئی
پڑھتے رہیں گے یوں ہی قصیدہ حسین کا
نامِ یزید مٹ گیا سارے جہان سے
لیکن ہے ہر زبان پہ چرچہ حسین کا
مشکل گھڑی میں اپنی نمازیں نہ چھوڑنا
یہ کہہ رہا ہے آخری سجدہ حسین کا
سر دے دیں ہم بھی اپنا شریعت کے واسطے
اللہ! دے ہمیں بھی وہ جذبہ حسین کا
شزا جلالپوری
شیزا جلالپوری
No comments:
Post a Comment