Monday, 22 August 2022

آئے ہیں دینے تسلی وہ سنبھل جانے کے بعد

 آئے ہیں دینے تسلی وہ سنبھل جانے کے بعد

زندگی کی دھوپ کا موسم بدل جانے کے بعد

ہے مِرا بھی اک مسیحا دوستو! تم دیکھنا

آئے گا لیکن وہ میرا دم نکل جانے کے بعد

عمر بھر اب قبر پر میری دعا خوانی کریں

چہرۂ اخلاص پر وہ خاک مَل جانے کے بعد

ان کے آتے بزم میں کیوں ہوش سب کے اڑ گئے

دور ہوتا ہے اندھیرا شمع جل جانے کے بعد

تیغ کے دم پر گماں تھا جن کو اپنی فتح کا

محو حیرت ہیں قلم کا زور چل جانے کے بعد

جو ندی اِترا رہی ہے اپنے دھارے پر ابھی

لے گی اپنا جائزہ ساگر میں ڈھل جانے کے بعد

اس جہاں میں بے غرض مقصود کوئی بھی نہیں

سب بُھلا دیں گے تجھے مطلب نکل جانے کے بعد


مقصود انور

No comments:

Post a Comment