Saturday, 15 April 2023

تسبیح کے دن اور مناجات کی راتیں

 ماہِ صیام


تسبیح کے دن اور مناجات کی راتیں

ہیں رحمتِ باری سے ملاقات کی راتیں

بن جائیں کاش حشر میں بخشش کا وسیلہ

یہ ذوقِ تلاوت، یہ عبادات کی راتیں

اس ماہ میں اللہ نے قرآن دیا ہے

یہ رب کے ہیں انعام کی سوغات کی راتیں

برکت کے فضائل کے فضیلت کے ہیں یہ دن

یہ خیر کی رحمت کی یہ برکات کی راتیں

شیزا مہِ رمضاں کے میں اوصاف بتاؤں

ہیں فضل کے دن اور عنایات کی راتیں


شزا جلالپوری

شیزا جلالپوری

No comments:

Post a Comment