عارفانہ کلام حمد نعت مقبت
محمدﷺ نام ہے یا معجزہ ہے
یہ اسمِ پاک جب بھی میں پکاروں
میرے دل اور جاں میں خوں کی لہریں
منور ہو کے ہر سُو پھیلتی ہیں
میرے سارے گناہوں کو چھپا کر
نئی کرنوں کی چادر ڈھانپتی ہیں
بتاتی ہیں کہ میں اس کی پناہ میں ہوں
جو رحمت ہے
جہانوں میں بسی مخلوق کی خاطر
جو رحمت ہے
میرے خالق کی ہر تخلیق کی خاطر
جو رحمت ہے
محمدﷺ نام ہے یا معجزہ ہے
نیلما ناہید درانی
No comments:
Post a Comment