مِرے لفظوں کی نبضیں کاٹ دی ہیں
ان آنکھوں نے وہ نظمیں کاٹ دی ہیں
بہت افسوس ہوتا ہے کبھی تو
یہ کن لوگوں میں عمریں کاٹ دی ہیں
لگے رہنے دئیے کمرے میں جالے
دریچے سے تو بیلیں کاٹ دی ہیں
رہا تو کب کا اس نے کر دیا تھا
خوشی سے ہم نے جیلیں کاٹ دی ہیں
نظر کی ڈور سے چپ چاپ اس نے
سخن کرتی پتنگیں کاٹ دی ہیں
جہانزیب ساحر
No comments:
Post a Comment