Saturday 29 April 2023

ہر صدی میں قصۂ منصور دہرایا گیا

 ہر صدی میں قصۂ منصور دہرایا گیا

سچ کہا جس نے اسے سُولی پہ لٹکایا گیا

ہم پہ ہی صدیوں سے ہیں ظلم و ستم جبر و الم

اور ہمیں ہی مُورد الزام ٹھہرایا گیا

ہر زمانے میں ملے گا اک صداقت کا نقیب

ہر زمانے میں اسے ہی طوق پہنایا گیا

رخ بدل کر آندھیاں حالات کی اٹھتی رہیں

عزم میں میرے نہ کوئی فرق بھی پایا گیا

کیا سنائیں ہم شکست دل کا افسانہ جمال

یہ وہ شیشہ ہے جو ہر پتھر سے ٹکرایا گیا


جمال نقوی

No comments:

Post a Comment