عارفانہ کلام حمد نعت مقبت
اول ہے سب رسولوں میں نمبر رسولﷺ کا
ثانی کوئی نہیں پسِ داور رسولﷺ کا
اب تک نشاں قمر میں ہے انگشت شاہؐ کا
یہ معجزہ جہاں میں ہے اظہر رسولﷺ کا
مصر و عرب میں روم میں، ایران و ہند میں
پھیلا جہاں میں علم سراسر رسولﷺ کا
کیوں کوثری مجھے ہو طلب عز و جاہ کی
کیا کم ہے یہ شرف ہو ثناء گر رسولﷺ کا
کوثر علی کوثری (دلو رام کوثری)
No comments:
Post a Comment