Saturday 29 April 2023

بلبل نوید لائی پھولوں کى طشترى میں

 عارفانہ کلام حمد نعت مقبت


بلبل نوید لائی پھولوں کى طشترى میں

دسویں بہار آئی صحرائے زندگى میں

گلشن میں گھومتى ہے شاخوں پہ جھومتى ہے

پھولوں کو چومتى ہے، بادِ سحر خوشى میں

مثلِ صبا پکاروں جا کر گلى گلى میں

فصلِ بہار آئی باغِ محمدىﷺ میں

جلوه فگن ہے کوئی پھر صورتِ علىؑ میں

پھر کھلبلى مچى ہے اربابِ خیبرى میں

شاہوں کو راس آئی در کى تیرے گدائی

جبریلؑ کى سعادت اس گھر کى چاکرى میں

انؑ کى وِلا عبادت، ان کى ثناء عبادت

مصروفِ بندگى ہوں مداحى نقى میں

اعجاز منقبت سے ساحر سا بے ہنر میں

جادو جگا رہا ہے اس رنگِ شاعرى میں


ساحر لکھنوی

سید قائم مہدی نقوی

No comments:

Post a Comment