Tuesday, 25 April 2023

گناہوں سے مرا دامن بچانا یا رسول اللّه

 عارفانہ کلام حمد نعت مقبت


گناہوں سے مِرا دامن بچانا یا رسول اللّهﷺ

مِری ہستی کو پستی سے اٹھانا یا رسول اللّهﷺ

میں روز و شب تمنائے زیارت میں تڑپتی ہوں

مِری سوئی ہوئی قسمت جگانا یا رسول اللّهﷺ

ہو عالم جب نزع کا اور دنیا چھوڑ کر جاؤں

مجھے توحید کا کلمہ پڑھانا یا رسول اللّهﷺ

شفاعت کا علم تھامے سرِ محشر جو آئیں گے

مجھے دامانِ رحمت میں چھپانا یا رسول اللّهﷺ

سوا نیزے پہ سورج اور تانبے کی زمیں ہو گی

مبارک ہاتھ سے کوثر پلانا یا رسول اللّهﷺ

اگر وحشت میں گھبراؤں گی تنہائی کے عالم میں

اندھیری قبر میں چہرہ دکھانا یا رسول اللّهﷺ

سنہرے سبز گنبد کے تلے جو موت آ جائے

تِرےؐ قدموں میں ہو میرا ٹھکانہ یا رسول اللّهﷺ


فوزیہ شیخ

No comments:

Post a Comment