عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
کمال کچھ نہ رہا صاحبِ کمال کے بعد
ہر آئینہ ہوا دُھندلا تِرےؐ جمال کے بعد
تِریؐ عطا کی ہے ہم عاصیوں پہ یوں تقسیم
کچھ انفعال سے پہلے، کچھ انفعال کے بعد
دل انؐ کا گھر ہے وہ اس گھر میں آتے رہتے ہیں
کبھی خیال سے پہلے، کبھی خیال کے بعد
وہ اس ادا سے گئے تا بہ منزلِ معراج
کہ ہر کمال کو سکتہ ہے اس کمال کے بعد
کوئی مثال نہیں تھی، کوئی مثال نہیں
تِریؐ مثال سے پہلے تِری مثال کے بعد
عطائے سرورِ کونینﷺ کے فدا شاعر
کہ دو جہاں مِرے دامن میں ہیں سوال کے بعد
شاعر لکھنوی
No comments:
Post a Comment