رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
بوجھ آنکھوں کا اب ہٹائے کوئی
خواب کو چاہیے کہ آئے کوئی
تیرا آسیب ہو گیا ہے مجھے
مجھ میں رہتے ہوں جیسے سائے کوئی
اس کی سانسوں کی خیر ہو مولا
اس کی دھڑکن مجھے سنائے کوئی
ٹیس اٹھے ہمارے سینے میں
اور کُرلائے ہائے ہائے کوئی
ردا زینب شاہ
No comments:
Post a Comment