Friday 28 April 2023

دیکھو آقا کی گلی اور وہ روضہ دیکھو

 عارفانہ کلام حمد نعت مقبت


دیکھو آقاﷺ کی گلی اور وہ روضہ دیکھو

اپنی نظروں کو سکوں بخش دو کعبہ دیکھو

میں دل و جان سے روضے پہ جُھکی جاتی ہوں

دل پکارے ہی چلا جاتا ہے جلوہ دیکھو

مشکلوں میں بھی وہی عشق تجھے تھامے گا

غم سلامت رہے خوشیوں کا فرشتہ دیکھو

سارے عالم میں کوئی روشنی سی پُھوٹی ہے

ساری دنیا میں کوئی نور ابھرتا دیکھو

آنکھ ویران پریشان رہا کرتی ہے

اک جھلک تم بھی یہاں آؤ مدینہ دیکھو

زخم بھی پھولوں کی مانند مہک اٹھیں گے

"اِک نظر میری طرف جانِ مسیحا دیکھو"

مرے آقاؐ کی عقیدت سے کتابیں روشن

آؤ آؤ مِرے محبوبﷺ کا قصہ دیکھو

تُم کو ہر خواب کی تعبیر ملے گی رخشاں

پہلے سوچوں میں بسا کر وہ عقیدہ دیکھو


رخشاں ہاشمی

No comments:

Post a Comment