Saturday, 22 April 2023

مجھ سے ہنستے ہوئے جس دم وہ ملا عید کے دن

مجھ سے ہنستے ہوئے جس دم وہ مِلا عید کے دن

کُنج دل میں مِرے اک پھول کِھلا عید کے دن

کیا خبر کل تجھے کس بات پہ رونا پڑ جائے

خوب جی بھر کے تُو خوش ہو لے دِلا! عید کے دن

جانے کیا سوچ کے سینے سے لگایا اس کو

بر سرِ درِ راہگزر جو بھی مِلا عید کے دن

تا کہ دل سے مِرے ہر داغِ غمی دُھل جائے

ساقیا! مجھ کو تُو کچھ اتنی پِلا عید کے دن

ایسے مِلنے کو کبھی مِلنا نہیں کہتے ہیں

دل سے دل، ہاتھ سے تُو ہاتھ مِلا عید کے دن

آج اس نے بھی مجھے جان! کہا ہے ساحر 

میری چاہت کا مِلا مجھ کو صِلہ عید کے دن


پرویز ساحر

No comments:

Post a Comment