Tuesday, 25 April 2023

لوگ کچھ زندگی کے چکر میں

 لوگ کچھ زندگی کے چکر میں 

مر رہے ہیں اسی کے چکر میں 

کوئی مجھ سے بچھڑنا چاہتا ہے 

اور میں خود کشی کے چکر میں 

یار! تُو مجھ کو چھوڑ، اپنی بتا

آج تک ہے اُسی کے چکر میں؟ 

وہ ابھی گھر سے بھی نہیں نکلا

اور، میں واپسی کے چکر میں 


طارق عزیز سلطانی

No comments:

Post a Comment