Tuesday, 25 April 2023

محبت مختصر بھی ہو تو

 محبت مختصر بھی ہو تو

اس کو بھولنے میں عمر لگتی ہے

وہ چہرہ بھول جاتا ہے

مگر اس سے جُڑی دل کی سبھی یادیں

آکاس بیل کی مانند

روح کے شجر سے شاخ در شاخ

لِپٹی ہی رہتی ہیں

انہیں خود سے جُدا کرنے میں

اک عمر لگتی ہے


اوریا مقبول جان

No comments:

Post a Comment