عارفانہ کلام حمد نعت مقبت
میرے سر آنکھوں پہ فرمان رسول عربیﷺ
جان و دل دونوں ہی قربان رسول عربیﷺ
مسلموں تک ہی نہیں فیض رسالت محدود
عام ہے خلق پر احسان رسول عربیﷺ
روم اعداء کا ہمیشہ ہوا ثابت باطل
رحمت حق تھی نگہبان رسول عربیﷺ
آدمی کے تو بہت ہوتے ہیں حاکم لیکن
تھے ملک تابع فرمان رسول عربیﷺ
قلب محبوبﷺ خدا، آئینۂ نور خدا
حق کا عرفان ہے عرفان رسول عربیﷺ
نام ادیب اور بس اتنا ہے تعارف میرا
ایک ادنیٰ سا ثنا خوان رسول عربیﷺ
ادیب لکھنوی
گرسرن لال
No comments:
Post a Comment