عارفانہ کلام حمد نعت مقبت
سلامی مدحتِ شہ میں بڑی تاثیر ہوتی ہے
یہاں توقیر ہوتی ہے، وہاں توقیر ہوتی ہے
چراغ، رہنمائے راہِ حق بنتا ہے ہر ذرہ
شہیدوں کی لحد کی خاک پر تنویر ہوتی ہے
فنا ان کے لیے کیسی جو حق پر جان دیتے ہیں
کہ ان کے خون سے دنیا نئی تعمیر ہوتی ہے
ادیب! اکثر مناظر کربلا کے دیکھ لیتا ہوں
نجات آخرت اس خواب کی تعبیر ہوتی ہے
ادیب لکھنوی
گرسرن لال
No comments:
Post a Comment