Thursday 27 April 2023

اب دل متحمل نہیں اس بار الم کا

 اب دل متحمل نہیں اس بارِ الم کا

ہر منظرِ زیبا پہ جو سایہ ہے ستم کا

اب جنتِ کشمیر میں بارود کی بُو ہے

شبنم کی جگہ پھول کے مکھڑے پہ لہو ہے

زخموں کی طرح دکھتے ہیں غنچوں کے دہن بھی

خنجر میں پرو دیتے ہیں کلیوں کے بدن بھی

دنیا کو سکھاتے ہیں جو آدابِ عدالت

دنیا کے جو بن بیٹھے ہیں اربابِ عدالت

سہما ہوا پھرتا ہے عدو برقِ تپاں سے

اب لرزہ بر اندام ہے آوازِ اذاں سے

چھٹ جائے گی یہ ظلمتِ شب قوتِ حق سے

پھوٹے گی سحر خونِ شہیداں کی شفق سے


انور مسعود

No comments:

Post a Comment