Thursday, 27 April 2023

اے اشٹم کے چاند یقیناً پورن ماہ میں ڈھلنا ہے

اے اشٹم کے چاند

تمہاری کرنوں سے

دور ہوا نہ لیکھوں لکھا 

ازلی گھور اندھیرا

اسی لیے میں دن بھر

تپتے سورج سے

رات گئے سیاروں اور ستاروں سے

کرنیں چنتی رہتی ہوں

شاید بنتی رہتی ہوں

دور بہت ہے منزل اپنی

اور غنیم یہ رائیگانی

اے اشٹم کے چاند یقیناً 

پورن ماہ میں ڈھلنا ہے

لیکن تم کو چھے راتیں

مجھے سارا جیون چلنا ہے


پروین طاہر

No comments:

Post a Comment